• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولی تھین بیگز سے متعلق مسودہ قانون کوحتمی شکل دینے کی ہدایت

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے اپنے دفتر میں قائم کئے گئے پرفارمنس مانیٹرنگ اینڈ ریفارمز یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ سول سیکرٹریٹ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ یونٹ کے قیام کا مقصد آئی ٹی کے جدید نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفارمزیونٹ میں کارکردگی کی مانیٹرنگ کیساتھ ساتھ اصلاحات پر بھی کا م کیا جائے گا۔علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرنے ہدایت کی ہے کہ پولی تھین بیگز سے متعلق مسودہ قانون کو ایک ہفتے میں حتمی شکل دی جائے۔یہ ہدایت انہوں نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں مسودہ قانون پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے پولی تھین بیگز کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ما حولیاتی آلودگی کا خاتمہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس اہم مسئلے کے حل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
تازہ ترین