• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا، مجید کاکڑ

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالمجید کاکڑ نے کہا ہے کہ 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور پشتون قوم اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔ پشتون قوم نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں اور ایک سازش کے تحت پشتون قوم کی ثقافت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے دنیا بھر میں منایا جارہا ہے کیونکہ پشتون قوم مہمان نواز اور خودار قوم ہے مگر ایک سازش کے تحت پشتون قوم کی ثقافت کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے جن قوموں نے اپنی ثقافت کو ختم کیا وہ قومیں تباہی وبربادی کاشکار ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ 23ستمبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پشتون کلچر ڈے منا یاجائے گا اور پشتون قوم کے نوجوان اپنے کلچر کو فروغ دینے کیلئے روایتی لباس پہن کردنیا کو پیغام دیں کہ پشتون ایک زندہ قوم ہے اور ہمیشہ دشمن کا مقابلہ ڈٹ کر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پشتون بلوچ دو قومیں آباد ہیں اور ہمیشہ دونوں قوموں نے ایک دوسرے کااحترام کیا ۔
تازہ ترین