• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں ملازمین کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی‘نعیم بازئی‘بشریٰ رند

کوئٹہ (خ ن)صو با ئی مشیر برائے ایکسائز ملک نعیم بازئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر چیئرپر سن کیو ڈی اے بشریٰ رند نے کہا ہے کہ حکومت ملازمین کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔عوام کو ماضی میں صرف نعروں تک محدود رکھا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان عوام کو اپنا گھر بنانے کیلئے سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرغون ہائو سنگ اسکیم کے ملا زمین میں بحالی آرڈر تقسیم کرنے کے مو قع پر کیا، اس موقع پر سیکرٹری کیو ڈ اے حبیب اللہ ڈی جی صلاح الدین نو رزئی و علاقہ معتبرین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں ملازمین کے مسا ئل پر کو ئی تو جہ نہیں دی گئی ،عوام کو صرف نعروں تک محدود رکھا گیا۔ ہم نے ہر محاذ پر عوام اور ملازمین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور ان کی جدوجہد میں ان کاساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کیو ڈی اے کے زرغون ہائوسنگ اسکیم کے ملا زمین کو ماضی میں روزگار سے فارغ کیا گیا ۔جنہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ذاتی دلچسپی اور ملک نعیم بازئی کی کوششوںسے دوبارہ بحال کردیا گیا ۔
تازہ ترین