• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی طرز تعلیم نوجوانوں کیلئے زہر قاتل ہے،جے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت طلبا اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی صدر عبدالرحیم صباء جنرل سیکرٹری عباس لطیف یوسفزئی محمدلبیب خوستی عبدالصمد نصیب سائل عزیزاللہ انجینئرخلیل انجینئرثناءاللہ شاہ رحمت شاکر و دیگر نے ایک بیان میں کہاہے کہ قرآنی تعلیمات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے عصر حاضر میں نسل نو کو گمراہی اور بے حیائی سے دور رکھنے اور اسلام کی طرف راغب کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ قرآن کریم کو نصاب میں شامل کیا جائے قرآن کریم کی تعلیمات نسل کے ذہنوں میں امن وحدت بھائی چارہ دیانت داری اور امانت داری پیدا کرسکتی ہیں انہوں نےکہا کہ پاکستان اسلام کے نام سے معروض وجود میں آیا پاکستان کی اساس و بنیاد اسلام ہے لیکن آج پاکستان کے تعلیمی اداروں میں مغربی طرز تعلیم پڑھایا جاتا ہے جو مسلم نوجوانوں کیلئے زہر قاتل سے کم نہیں ۔
تازہ ترین