• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این 40 کی کشادگی کیلئے مختص فنڈز کہاں گئے، مشترکہ بلوچستان ٹرانسپورٹ

کوئٹہ( این این آئی) ترجمان مشترکہ بلوچستان ٹرانسپورٹ محمودخان بادینی نے کہاہے کہ وفاقی پی ایس ڈی پی کے داعی اور حامی وضاحت کریں کیا این چالیس کوئٹہ تفتان شاہراہ کی کشادگی اوردرستی کے لیے جوفنڈزمختص کئے گئے تھے اسکاکیاہوا، کیشنگی سلطان چڑھائی کی کٹائی کاکام عملی طورپر کیوں شروع نہیں کیاجارہا ہم چیف سیکریٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لسبیلہ طرزکاایک دورہ وہ رخشان ڈویژن تفتان کابھی کریں تاکہ ہمارےیہاں این ایچ اے وغیرہ کی جانب سے متوقع تعمیراتی کام بروقت مکمل تودورکم ازکم شروع توہوسکے۔اسی طرح نو مولود رخشان ڈویژن اوراس میں اہم اورپسماندہ اضلاع میں صحت تعلیم پانی جیسے بنیاد ی مسائل پربھی ایگزیکٹو آرڈر جاری کئے جائیں،گورنر ، چیف سیکریٹری اور کورکمانڈربلوچستان اسکانوٹس لیں۔
تازہ ترین