• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کو منصوبے کے تحت انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، بی این پی

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ،کامریڈ رحمت اللہ مینگل ،نذیراحمد دہوار اور عرض محمد بلوچ پر مشتمل پارٹی کے ایک وفد نے گزشتہ روز بم دھماکے میں شہید ہونے والے چھیپا کے رضاکار محمد نعیم زہری کے گھر گھاٹ کالونی جوائنٹ روڈ کوئٹہ جا کر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ رہنمائوں نے محمد نعیم زہری کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بی این پی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہے انہوں نے نوجوان کی خدمات اور قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے ایک ایسے وقت میں اپنی جان کی نذرانہ پیش کیا جب وہ لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل تھے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کئی عشروں سے ظلم وستم ،ناانصافیوں کاشکار ہے یہاں پر سیاسی کارکن،اساتذہ کرام ،وکلاء برادری ،میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور رضا کار قتل وغارت گری کا نشانہ بنتے چلے آرہے ہیں اور ہمارے صوبے کو ایک سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت انتہاپسندی ،فرقہ واریت دہشتگردی ،لسانی فسادات ،تعصب وتنگ نظری اور نفرت کی بھینٹ چڑھایاجارہاہے جس کے نتیجے میں معاشرے کے باشعور افراد اس کے نشانے پر ہیں، حکومتی نااہلی ،غلط پالیسیوں کے نتیجے میں یہاں کے حالات آئے روز خراب ہوتے جارہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چھیپا سروس کے شہید رضاکار محمد نعیم زہری کے لواحقین کیلئے جلد امداد کااعلان کیاجائے۔
تازہ ترین