• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کی ترقی و خوشحالی وزیراعلیٰ کا وژن ہے‘لیاقت شاہوانی

کو ئٹہ(خ ن)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،صوبائی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کے وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔بلوچستان میں گڈ گورننس،شفافیت اور عوامی خدمت و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کئے جائیں تاکہ عوام ان سے مستفید ہو سکیں۔ترجمان نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے بغیر کوئی ملک معاشرہ یا قوم ترقی نہیں کر سکتی،حکومت صوبے میں اچھی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ٹھوس اور جامع اقدامات کر رہی ہے نوجوان تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہم نوجوانوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے۔
تازہ ترین