• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل رکشے،سکول وین پر زائدطلباء بٹھانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ملتان(سٹافرپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ نے مقامی کالج میں طلباء کیلئے لیکچرکا انعقاد کیا،ممبر ایجوکیشن یونٹ سبطین فاروق نے طلبا کوبتایا کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے، طلباء کو ہدایت کی گئی کہ موٹرسائیکل رکشہ یا سکول وین پر سفر کے دوران گنجائش سے زیادہ طلباء ہرگز سواری نہ کریں، ایسے ڈرائیور جو موٹر سائیکل رکشہ یا سکول وین پر گنجائش سے زیادہ طلباء کو سوار کرتے ہیں ان کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا چکا ہے، طلباء کو ون ویلنگ اور اوور سپیڈ کے مضمرات بارے آگاہی دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ اپنے دوست احباب کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں، اس کے علاوہ طلباء کو بتایا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر رابطہ کریں اور پولیس کے متعلق کسی شکایت کی صورت میں آئی جی پنجاب پولیس کے شکایت سیل 8787 پر کال یا SMS کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین