• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کر کے ثابت کیا افغان امن منصوبہ دھوکہ تھا:حافظ عاکف سعید

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر)تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کر کے ثابت کیا کہ افغان امن منصوبہ محض ایک دھوکہ تھا، قطر میں امریکا اور افغان طالبان کے مابین طویل مذاکرات کو یکلخت منسوخ کر دینا ثابت کرتا ہے کہ امریکانے مذاکرات کا ڈھونگ دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے رچایا تھا، تاریخ گواہ ہے کہ امریکا کبھی بھی امن کا خواہشمند نہیں تھا۔
تازہ ترین