ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرسالانہ امتحانات2019ءکے رزلٹ کارڈ امیدواروں کو ارسال کردیئے ہیں، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر کے مطابق ریگولر امیدواروں کو رزلٹ کارڈ ا ن کے اداروں کے ایڈریس پر ارسال کئے گئے جبکہ پرائیویٹ امیداروں کوا ن کے مہیا کردہ ایڈریس پر بھیجے گئے ہیں امیدواراپنے رزلٹ کارڈ 22نومبر تک بغیر فیس کے وصول کرسکتے ہیں جس کے بعد فیس کے ساتھ کارڈ فراہم کئے جائیں گے ۔