• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ نے 12سال بعد اسلام آباد کو اپنا فیملی اسٹیشن قرار دیدیا

اسلام آباد(جنگ نیوز)اقوام متحدہ نے 12 سال کے طویل عرصے بعد اسلام آباد کو اپنا فیملی اسٹیشن قرار دے دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وفد نے فیملی سٹیشن کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔

وفاقی دارالحکومت سے فیملی سٹیشن کا درجہ 2008 میں میریٹ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں واپس لیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کو فیملی اسٹیشن قرار دیے جانے کے بعد غیرملکی اپنے اہلخانہ کو اسلام آباد لاسکتے ہیں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ ترجمان نے کہا کہ وہ اسلام آباد کی سکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اسلام آباد پولیس اور قانون نافذکر نے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیرملکی حکام کے این او سی کے حصول کو آسان بنانے کیلئے پالیسی زیرغور ہے، سیاحت کے فروغ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری ہے۔

تازہ ترین