• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاب اور عامر کوچار روزہ کرکٹ کھیلنی چاہیے، عمر گل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹیسٹ فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کو چار روزہ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے۔ دونوں نوجوان بولرز کیلئے رول ماڈل ہیں۔ چار روز کرکٹ سے انکا ردھم اور فٹنس برقرار رہ سکتی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہونا انکا ذاتی فیصلہ ہے، عمر گل نے کہا کہ پروفیشنل بولر کیلئے ڈائٹ کیساتھ فٹنس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ کوشش کریں جنک فوڈ اور کولڈ ڈرنک سے دور رہیں ۔شاٹ کٹ کے چکروں میں پڑنے سے اچھا کھلاڑی نہیں بن سکتا۔

تازہ ترین