• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قائد اعظم ٹرافی:آٹھ سنچریاں،رنز کے ڈھیر، تینوں میچ ڈرا

قائد اعظم ٹرافی:آٹھ سنچریاں،رنز کے ڈھیر، تینوں میچ ڈرا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر آٹھ سنچریوں اور رنز کے ڈھیر لگ گئے۔

پہلے رائونڈ کے تینوں میچ ڈرا ہوگئے۔ ایبٹآباد میں فالو آن کا شکار ہونے والی ناردرن کرکٹ ٹیم آصف علی اور محمد نواز کی سنچریوں کی بدولت خیبرپختونخوا کے خلاف میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

آصف علی نے 18 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 114 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 100 رنز اسکور کیے۔

ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔خیبرپختوانخوانے136.4 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 526 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں 30 اوورز میں 107 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔

سمیع اسلم 50 اور عمر صدیق 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سدرن پنجاب کے آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین کپتان شان مسعود تھے جو 32 رنز بناکر ظفر گوہر کا شکار بنے۔

یو بی ایل کمپلیکس کراچی میں میچ بھی بے نیتجہ رہا۔ سندھ کے 473 رنز کے جواب میں بلوچستان کرکٹ ٹیم نے173 اوورز میں نو وکٹ پر 355 رنز بنائے۔ امام الحق 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 352 گیندوں پر 18 چوکے لگائے۔

تازہ ترین