• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلیوایشن کی پیمائش کی اکائیوں کو 7سال بعد اپ ڈیٹ کر دیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز میں ملک بھر میں ویلیوایشن کے یکساں نظام اور شفافیت کو فروغ دینے کے لئے پیمائش کی اکائیوں(UOM) کو 7سال بعد اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے ،کسٹمز ترجمان کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سید شبرزیدی کی ہدایت پر کسٹم کے ویلیوایشن سسٹم کومکمل طورپرتبدیل کردیا گیاہے۔ منگل کو ایف بی آر کی جانب سے جاری سی جی او 15/2019 کے مطابق ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کی سفارش پر یہ نظام اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اس سے قبل یہ ویلیوایشن سسٹم 2012میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اب نئے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس نظام کے ذریعے ویلیوایشن کے پورے طریقہ کارمیں بڑی تبدیلی لائی گئی ہے۔ اس سے صنعتوں اورتجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صنعت وتجارت کو فروغ حاصل ہوگا،نئے نظام سے ملک بھر میں امپورٹ ایکسپورٹ کی ویلیوایشن میں شفافیت آئے گی۔

تازہ ترین