• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمہ اور الرجی 2030ء تک اموات کی تیسری بڑی وجہ بن جائے گا، میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کا سیمینار

لاہور (وردہ طارق) دمہ، سی او پی ڈی اور الرجی ایسے امراض ہیں جو کہ اب بہت عام ہو چکے ہیں اور ان کے باعث مریض اپنی زندگی سے ہاتھ بھی دھو سکتا ہے اگر سی او پی ڈی کی بات کی جائے تو یہ پھیپھڑوں کی عام بیماری ہے جس میں سانس کی نالیوں میں تنگی کی وجہ سے ان میں ہوا کا گزرنا کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو کھانسی، سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کے زیراہتمام ہونے والے خصوصی سیمینار بعنوان دمہ، سی او پی ڈی اور الرجی کے مریضوں کے لئے پاکستان کی پہلی ریسپائریٹری ہیلپ لائن کا افتتاح میں کیا۔ ماہرین کے پینل میں ہیڈ آف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ہسپتال، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید، ہیڈ آف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ جناح ہسپتال لاہور و علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر اشرف جمال، صدر پاکستان چیسٹ سوسائٹی پنجاب چیپٹر، ہیڈ آف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ لاہور جنرل ہسپتال لاہور و گورنمنٹ امیر الدین میڈیکل کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر خالد وحید، پروفیسر آف ای این ٹی سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سروسز ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد مجیب، کمرشل ڈائریکٹر ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ ڈاکٹر اظفر عباس حیدری، ہیڈ آف سٹرٹیجک بزنس ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ قیصر رشید جنجوعہ شامل تھے۔ میزبانی کے فرائض چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز واصف ناگی نے سرانجام دیئے۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت کی سعادت محمد خلیق حامد نے حاصل کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں 384ملین (38کروڑ40لاکھ) لوگ سی او پی ڈی میں مبتلا ہیں اور 2030تک یہ اموات کی تیسری بڑی وجہ بن جائے گا۔ دنیا میں پانچ فیصد اموات اس کے باعث ہوتی ہیں اور 2030 تک 4.5ملین اموات اس کی وجہ سے ہوں گی۔ یہ مرض خواتین میں تیس فیصد پایا جاتا ہے اور 80 سے 90فیصد افراد سگریٹ نوشی کے باعث اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ سی او پی ڈی کا مرض وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔ یہ ایک قابل علاج بیماری ہے، یہ مرض سگریٹ نوشی، ان ڈور اور آئوٹ ڈور پالوشن کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے۔ سی اوپی ڈی کے باعث مریض مختلف امراض میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے جیساکہ ڈپریشن، سانس کا انفیکشن، ذیابیطس وغیرہ۔ اس کی تشخیص کے لئے ایک ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس کو spironety کہتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر اشرف جمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دمہ سانس کی نالیوں کی بیماری ہے پہلے زمانے میں اس کا علاج نہیں تھا اور سٹیرائیڈز دیئے جاتے تھے۔

تازہ ترین