• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بھٹو خاندان سے منسوب 4 کالجز میں انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ صفر رہا

کراچی (جنگ نیوز)پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ سروپ اعجاز نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کو مقبوضہ کشمیر مسئلے پر بیان سے آگے پیش رفت کرنا ہوگی،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کیلئے کشمیر کو نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل غیر فعال ہوچکی ہے، اس پر ڈاکٹرسعید قریشی،ڈاکٹر قیصرسجاد نے تحفظات کا اظہار کیا۔ سوات میں ثناگل کو اس کے شوہر انیس نے تعلیم جاری رکھنے پر قتل کردیا اور فرانس فرار ہوگیا۔ثناگل کے والد سے بات چیت کی گئی۔

کراچی میں بھٹو خاندان کے نام سے منسوب تمام کالجز کے انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج صفر رہے ہیں نصرت بھٹو کالج کے 20، ذوالفقار علی بھٹو کالج سے صرف 10بے نظیر بھٹو کالج سے صرف 3 طلبا نے امتحانات دیئے اور تمام ہی ناکام رہے آصفہ بھٹو کالج کورنگی میں کسی طالبعلم نے امتحان ہی نہیں دیا۔

کروڑوں روپے لگا کر بننے والے کالج میں دس بیس طلبا کا پڑھنا بھی لمحہ فکریہ ہے۔ اسپیس سائنٹسٹ ڈاکٹر یار جان عبدالصمدنے بات چیت کی اور بتایا کہ ان کے والدین بالکل ناخواندہ ہیں لیکن انہوں نے تعلیم میری بھرپور مدد کی، میں کیمبرج یونیورسٹی میں بطور سینئر ریسرچ سائنٹسٹ اورٹیچنگ فیلوکے کام کرتا ہوں۔

تازہ ترین