• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، پشاور، لاہور میں نئے ٹیکس حکام نے چارج لے لئے

اسلام آباد(حنیف خالد)چیئرمین ایف بی آر سید شبر حسین زیدی کے فیصلوں کے مطابق اہم شہروں میں نئے ٹیکس حکام نے چارج لے لئے ہیں۔ مس سنبل آغا بنیادی سکیل20 آئی آر سروس نے لاہور لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (زون-i) کی کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا ہے، وقاص حنیف نے ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس اسلام آباد کا چارج لیا ہے۔ نورین احمد تارڑ نے کلکٹر اپیلز لاہور کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔ عنبرین احمد تارڑ نے ڈائریکٹر کسٹم ویلیوایشن لاہور کی حیثیت سے کام شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین