• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملے بزدلانہ، دفاع کا حق رکھتے ہیں، شاہ سلمان

جدہ ( شاہدنعیم) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنی سرزمین اور تمام تنصیبات کا دفاع کر سکتا ہے۔ انہوں نے ابقیق اور خریص میں سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات پر حملوں کو بزدلانہ عمل قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نےکہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ماہرین کو آرامکو پلانٹ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ 14ستمبر کو تیل کی فراہمی کے لیے اہم پٹرولیم تنصیبات پر جارحیت اور سبوتاژ کی کارروائی ناقابل قبول ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان منگل کو جدہ کے قصر السلام میں اپنی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

تازہ ترین