• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی ٹی آئی کی درخواست خارج، مریم پارٹی عہدے پر برقرار، فیصلہ چیلنج کریں گے، حکومت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدارت کیلئے اہل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدارت کیلئے اہل ہیں


الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف دائر پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی ہے، دوسری جانب حکومت نے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مشیر اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کرینگے، تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ مریم نواز پارٹی کا نائب صدرات کا عہدہ غیر فعال ہونے کے باعث رکھ سکتی ہیں، تاہم مریم نواز کو پارٹی کا قائم مقام صدر نہیں بنایا جاسکتا ،مریم نواز پارٹی کا صدر یاجنرل سیکرٹری کا عہدہ حاصل نہیں کر سکتیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں مریم نواز کے پارٹی عہدے کے بارے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت مریم نواز کی نائب صدارت برقرار رکھنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ سزا یافتہ شخص کسی عہدے پر فائز نہیں ہو سکتا، اس فیصلے میں مانا گیا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں، اور وہ کسی جلسے جلوس اور سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، فیصلے میں نائب صدر کے عہدے کو غیرفعال کہا گیا ہے۔

تازہ ترین