• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیر اعظم آج پاک افغان سرحد 24گھنٹے کھولنے کا افتتاح کرینگے

پشاور (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان آج طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد 24گھنٹے کھولنے کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاک افغان سرحد طورخم کا ہنگامی دورہ


اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاک افغان سرحد طورخم کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انھوں نے پاک افغان سرحد 24 گھنٹے کھولنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم عمران خان آج پاک افغان سرحد 24 گھنٹے کھولنے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ دونوں ممالک سمیت وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی برآمدات میں اضافہ ممکن ہو گا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ درہ خیبر کا مقام صدیوں سے تجارتی مرکز رہا ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق سرحد 24 گھنٹے کیلئے کھولی جارہی ہے۔

تازہ ترین