• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی حکومت پر خود تنقید، ہمارا دیگر جماعتوں کا یہی فرق، صداقت عباسی

کراچی (جنگ نیوز) رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی صداقت عباسی نے حکومتی اراکین کی حکومت پر ہی تنقید کے حوالے سے کہا کہ وہ ہمارے ممبر ضرور ہیں لیکن کیبنٹ کا حصہ نہیں ہیں اور جتنے کیبنٹ کے ممبر اور ہماری طرح کے ترجمان ہیں ہمیں وزیراعظم سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔

ہم معاملات سے اپ ڈیٹ رہتے ہیں نور عالم اپ ڈیٹ نہیں تھے تحریک انصاف اور دوسری پارٹیوں میں یہی واضح فرق ہے ان چیزوں کی اپوزیشن کو عادت نہیں ہے۔

وہ جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کو جانے کا محفوظ راستہ دیں، عمران خان خود سمجھ گئے ہیں کہ اُن سے حکومت چلنے والی نہیں ہے، عوام کو سیاستدانوں سے نفرت ہوگئی ہے اُن کا سوچنا یہ ہے کہ یہ لوگ مزے کررہے ہیں اور ہم بھوکے مر رہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم دھرنے میں کسی کا استعفیٰ لینے نہیں جارہے ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ جو سودا امریکہ میں ہوا ہے سی پیک ، ایران، افغانستان، پاکستانی معیشت، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے اگر یہ کچھ عرصہ اور رہ گئے تو پاکستان میں ہونے والی خودکشیوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

صداقت علی عباسی نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی میٹنگ ہوئی تھی یہ لوگ یہ طے کر رہے ہیں کہ پیسے کتنے دینے ہیں پلی بارگین میں یہ لوگ انہی چیزوں کا سودا کرنے آنا چاہتے ہیں جو بھی ہوگا ٹیبل کے اوپر ہوگا نہ کے ٹیبل کے نیچے سے ہوگا ورنہ آپ کو معافی نہیں ملے گی جس مہنگائی کی وجہ یہ لوگ ہیں اُس کے انہیں ایک دم سے درد اٹھ رہے ہیں۔

تازہ ترین