• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کی یاد میں ڈیوز بری میں کانفرنس کا انعقاد

ابریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل) نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ اور شہدائے کربلا کی یاد میں ویسٹ یارکشائر میں تقریبات کا سلسلہ جاری جامعہ محمدیہ بریڈ فورڈ اور جامع مسجد ابوبکر ڈیوز بری میں صاحبزادہ پیر انوار الحق قادری کی صدارت میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے پیر سید شعیب حسین، شاہ علامہ عمر حیات قادری، علامہ قاری محمد شفیع، حافظ طارق محمود ربانی حافظ محمد عظیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام عالی مقام و دیگر شہدائے کربلا کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے جان و مال کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امام عالی مقام نے حق کیلئے جان دے کر ساری دنیا کیلئے سنہری اصول قائم کر دیا کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا ہوگا چاہے اس کیلئے جان کی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑ جائے۔ اس موقع پر امت مسلمہ اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تازہ ترین