• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی جائے، اعجاز طاہر

جنیوا (پ ر) تحریک کشمیر یورپ سوئٹز لینڈ کے صدر چوہدری اعجاز احمد طاہر نے کہا ہے کہ19اور 20ستمبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے سامنے منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کی جائے گی بھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، بھارت نے گزشتہ چھ ہفتوں سے جس طرح مقبوضہ کشمیر کے حالات پیدا کر رکھے ہیں تمام راستے بند اور روز مرہ کی زندگی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے انسانی حقوق کی جس طرح پامالیاں ہو رہی ہیں دنیا کی توجہ مبذول کرنے کے بھارت پر دبائو ڈالنے کی ضرورت ہےانہوں نے کہا کہ جنیوا میں انسانی حقوق کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے پہلے بھی کشمیر میں جاری مظالم پر رپورٹ شائع کی تھی اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے بھارت عالمی میڈیا اور تنظیموں پر عائد پابندیوں کو ختم کرے ۔ بھارت جس طرح کے مظالم ڈھا رہا ہے اس پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارت نے جو راستہ اختیار رکھا ہے اس کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور دنیا اس کا سختی سے نوٹس لے۔
تازہ ترین