• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لز ٹرس کی سعودی عرب کو اسلحہ کی غیر قانونی فروخت کی توثیق پر معذرت

لندن (جنگ نیوز) ٹوری ٹریڈ منسٹر نے سعودی عرب کو ملٹری ایکوئپمنٹس کی غیر قانونی فروخت کی اتفاقی توثیق کرنے پر معافی مانگ لی ۔ عرب خطے میں جنگ کے دوران ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں اور یہ بات حیران کن ہے کہ ٹریڈ سیکرٹری یہ خیال کرتی ہیں کہ اس طرح معافی مانگنے سے وہ اس پھندے سے دور ہوجائیں گی ۔ حکومت نے اسلحہ کی فروخت کے حوالے سے عدالتی رولنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پر معافی مانگ لی یہ اسلحہ یمن تنازع میں استعمال ہوسکتا ہے۔ انٹرنیشنل ٹریڈ سیکرٹری لز ٹرس نے اعتراف کیا کہ حکومت نےفوجی ساز و سامان کے لئے دو لائسنسوں کی منظوری دی ہے اور یہ اسلحہ یمن میں استعمال ہو سکتا ہے۔ جون میں حکومت نے کورٹ آف اپیل کی رولنگ کے بعد سعودی عرب کیلئے اسلحہ کے نئے لائسنسز کا اجرا منجمد کر دیا تھا اس کے باوجود حکومت نے سعودی عرب کو لائسنس جاری کیے ۔ ٹریڈسیکرٹری لز ٹرس پیر کو آرمز ایکسپورٹ کنٹرولز کمیٹیز کے چیئر کو ایک خط میں لکھا کہ وہ کورٹ آف اپیل کی رولنگ کی غیرارادی طور پر خلاف ورزی پر معافی مانگتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ لیگل ڈیپارٹمنٹ نے کورٹ آف اپیل کو رولنگ کی ان دو خلاف ورزیوں سے مطلع کر دیا ہے۔ میں ان نادانستہ خلاف ورزیوں پر معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلا لائسنس 200 پونڈ کے ائرکولر کیلئے تھا جو لائٹ آرمرڈ وہیکلز میں انکارپوریٹ کیا جاتا ہے اوریہ سعودی عرب میں رائل سعودی لینڈ فورسز استعمال کرتی ہیں ۔ اس لائسنس کی اس بنیاد پر توثیق کی گئی تھی کہ رائل سعودی لینڈ فورسز یمن میں آپریٹ نہیں کرتی ہیں ۔ بعد میں سعودی عرب میں برطانوی ایمبیسی نے آگاہ کیا کہ رائل سعودی لینڈ فورسز ( آر ایس ایل ایف) کو یمن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ لز ٹرس نے کہاکہ فارن آفس نے اس کا احساس نہیں کیا کہ لائسنس اسے پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے اور نہ ہی یہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ فار ٹریڈ کو فراہم کی گیئں۔ بعد ازاں آر ایس ایل پی سگنل کور کیلئے 260 مختلف ریڈیو سپیئرز کا لائسنس جاری کیا گیا ۔ انہوں نے ہمارا خیال ہے کہ 180 آئٹمز سعودی عرب بھیجے جا چکے ہیں جن کی مالیت 261450 پونڈ ہے جبکہ 80 آئٹمز ابھی نہیں بھیجے گئے جن کی مالیت 174000پونڈ ہے۔ کمپین اگینسٹ آرمز ٹریڈ کا دعوی ہے کہ مارچ 2015میں یمن میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے برطانیہ نے سعودی عرب کو 5.3 بلین ڈالر کے اسلحہ کی فروخت کا لائسنس دیا تھا ۔
تازہ ترین