• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں قید برٹش آسٹریلین ماہر تعلیم پر جاسوسی کاالزام

لندن( نیو زڈیسک) ایران نے دعویٰ کیاہے کہ بلاگر جولی کنگ اور اس کے بوائے فرینڈ مارک فرکن کو فوجی تنصیبات کی تصاویر لیتے ہوئے گرفتار کیا گیاتھا ،دی میل نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ ایران کی حکومت نے پہلی مرتبہ یہ تسلیم کیاہے کہ آسٹریلیا کے 3 شہری جاسوسی کے الزام میں قید میں ہیں اور ان میں سے بلاگر جولی کنگ اور اس کے بوائے فرینڈ مارک فرکن کو 10سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے برٹش آسٹریلین ماہر تعلیم پر جاسوسی کاالزام عاید کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان دونوں کو۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیل کے حوالے خبر دی ہے کہ ان تینوں کو دو علیحدہ مقدمات میں چارج کیا گیا ہے انھوں نے کہ آسٹریلیا کے2 باشندوں غالباً مارک فکرن اور جولی کنگ نے فوجی علاقوں اور دیگر ممنوعہ زونز میں تصاویر اتارنے کیلئے ڈرونز استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔انھوں نے کہا ایک اور آسٹریلوی باشندہ غالباً میلبرن یونیورسٹی کی لیکچرار کیلی مور گلبرٹ پر ایک اور ملک کیلئے جاسوسی کرنے کاالزام ہے اور وہ گزشتہ اکتوبر سے جیل میں ہے۔ان تینوں کو ایران کی بدنام زمانہ ایون جیل خانے میں رکھاگیاہے۔اخبار کے مطابق ڈاکٹر مور گلبرٹ کو گزشتہ سال اکتوبر سے قید تنہائی میں رکھا گیاہے۔خدشہ ہے کہ اسے خفیہ طریقے سے10سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہےخیال کیاجاتاہے کہ وہ 2011میں بحرین میں مذہبی ہنگامہ آرائی کے بعد ایران اور بحرین کی شیعہ کمیونٹی کے تعلقات کے حوالے سے ریسرچ کررہی تھیں۔ہوسکتاہے کہ جاسوسی کے الزام میں ان کی گرفتاری کاسبب یہی ہو۔آسٹریلیا نے گزشتہ ہفتے کہاتھا کہ وہ اپنے شہریوں کی رہائی کیلئے ایران پر دبائو ڈال رہاہے۔بلڈنگ ڈیزائنر جولی کنگ اور کنسٹرکشن منیجر مارک فکرن کو جولائی میں بغیر لائسنس تہران کے نزدیک ڈرون اڑاتے ہوئے گرفتار کیاگیاتھا۔
تازہ ترین