• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی مسلمان اپنے بچوں کیلئے دینی تعلیم کا بھی اہتمام کریں، عبدالمجید ندیم

برمنگھم (پ ر) معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے دین کا شعور لازمی ہے۔ برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی نسلوں کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا اہتمام بھی کریں۔دینی تعلیم سے ہی ہماری نئی نسل جرائم سے دور رہ سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر برطانیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے القلم انسٹیٹیوٹ کے زیرِاہتمام برمنگھم میں ماہانہ علمی نشست سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ’’آج برطانیہ میں بسنے والے مسلمان اپنی نئی نسل کے حوالے سے سخت پریشان ہیں۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جرائم کا شکار ہو رہی ہے۔ جیلوں میں مسلمان نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سخت تشویش کا باعث ہے۔ نوجوان دین سے بے بہرہ ہو کر اپنی تہذیبی شناخت کھوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ والدین، اساتذہ اور کمیونٹی رہنما اپنا کردار ادا کریں ورنہ صورتِ حال اس سے بھی ابتر ہوجائے گی اور حالات قابو سے باہر چلے جائیں گے۔ مفتی عبدالمجید ندیم نے مزید کہا کہ ’’علم کی روشنی ہی حقوق و فرائض کا شعور دیتی ہے۔ برطانیہ اور یورپ میں پروان چڑھنے والے بچے یہاں کے تعلیمی اداروں سے معاملات کو دلائل سے سمجھنے کے عادی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ زیادہ سوالات کرتے ہیں لہٰذا والدین، اساتذہ اور سماجی رہنماؤں کو ان کے اٹھائے ہوئے نکات کا شافی جواب دینا چاہیے۔
تازہ ترین