• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر بدزبان اور سخت پابندیاں لگاتا تھا، سابقہ بیوی

لندن (پی اے) آسیہ طفیل کے قاتل کی سابقہ بیوی نے پولیس کو بتایا کہ محمد ملک بد زبان تھا اور سخت پابندیاں لگاتا تھا۔ تین سال قبل ملک نے بیوی آسیہ پر اپنے دو سالہ بیٹے کے ساتھ برا برتائو کرنے کا الزام لگاکر اسے گلا دباکر قتل کردیا تھا۔ طفیل نے گزشتہ سال ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے کو بنیاد بناکر اپنی بیوی آسیہ کے قتل کا جرم قبول کرلیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملک نے اپنی سابقہ بیوی پر بھی کئی بار بدسلوکی کے الزامات لگائے تھے، جس نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کردیا تھا۔ کیمبرج کرائون کورٹ میں پیشی کے موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملک نے بیان دیا ہے کہ میری بیوی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث تھی، لیکن پولیس کو اس کی شہادت نہیں ملی، نفسیاتی امراض کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ وہ اختباطی خرابی میں مبتلا تھا، جس کے باعث اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ سابقہ پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ ملک اپنی پہلی بیوی کو ہولی کہتا تھا اور اس پر بھی الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اچھا برتائو نہیں کرتی اور ایک بری ماں بنی ہوئی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق آسیہ طفیل اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں تھی، جس پر وہ بار، بار الزام تراشی کرتا رہا کہ بیٹے کے ساتھ اچھا برتائو نہیں رکھتی۔ رپورٹ کے مطابق آسیہ کے قتل کے پیچھے ملک کی دماغی صحت کی خرابی ہوسکتی ہے۔ آسیہ کے پاس پولیس کو گھریلو تشدد کے بارے بتانے کے موقع بہت کم تھے۔ ملک اپنی بیوی آسیہ کو جب اسپتال لے جاتا تھا تو ترجمان نہیں فراہم کرنے دیتا تھا جس کے باعث وہ گھریلو تشدد کے بارے کسی کو نہیں بتاسکتی تھی۔
تازہ ترین