• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو میں پاکستانی کھانوں کے ریسٹورنٹ ’نیو کبابش‘کا افتتاح

اوسلو (ناصر اکبر )اوسلو میں پاکستانی کھانو ں کے ریسٹورنٹ ’نیو کبابش‘ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری محمود الحسن نے کیا، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ تھےقمرالزمان کائرہ نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا دیار غیر میں رہ کر آپ لوگ جس طر ح پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں ہمیں اس پر فخر ہے، انہوں نے نیو کبابش ریسٹورنٹ کے افتتاح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر پاکستانی ثقافت ،ذائقہ کو دوسروں تک پہنچانا آسان کام نہیں، قمر الزمان کائرہ نے اس موقع پر نیو کبابش ریسٹورنٹ کیلئے نیک تمناؤں اور کامیابی کیلئے دعا کی۔ نیو کبابش ریسٹورنٹ کے مالک عمر فاروق اور ان کے دونوں بھائیوں اکرام الحق، فہد محمود نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیار غیر میں بھی پاکستانیوں کو پاکستان جیسے کھانوں کا ذائقہ دینا چاہتے ہیں، عمرفاروق نے کہا ہم آنے والے تمام مہمانوں خاص طور پر قمر زمان کائرہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے یہاں آکر ہماری حوصلہ افزائی کی۔ افتتاح کے موقع پر علامہ مفتی محمد زبیر تبسم نے دعا کروائی۔
تازہ ترین