• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کے کینسر کو شکست دینے والی ایک ہی خاندان کی 10 خواتین کا جشن

لندن (نیوز ڈیسک) لنکن شائر کے علاقے کونسگسبی اور بوسٹن سے تلعلق رکھنے والی چھاتی کے کینسر کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والی ایک ہی خاندان کی 10 خواتین نے گزشتہ روز اپنی صحتیابی کا جشن منایا، ان خواتین میں ماں بیٹیاں، چچیاں، دیورانیاں اور جیٹھانیاں شامل ہیں، ان تمام خواتین نے کم و بیش 15سال تک زندگی برقرار رکھنے کیلئے کینسر سے جنگ کی، ان میں 47سے81 سال عمر تک کی خواتین شامل ہیں جن میں8 خونی رشتہ دار ہیں۔ اب یہ تمام خواتین اپنی صحتیابی کا جشن منانے کے ساتھ ہی کینسر سے متعلق آگہی بھی پھیلا رہی ہے۔ ان میں ایک خاتون 78سالہ جوئس ویٹ کو سب سے پہلے 2002 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ان کے بھانجے کی اہلیہ جین ریزن کی 2017میں کامیاب ویسکٹومی کی گئی .55سالہ وینیسا ہائو جو کینسر میں مبتلا ہونے والی اس خاندان کی 8ویں خاتون تھیں بتایا کہ ہم سب نے ایک ساتھ کینسر کا مقابلہ کیا اور ایک دوسرے سے اپنے تجربات کا تبادلہ کرتے رہے جس سے حقیقی معنوں میں ایک دوسرے کو مدد ملی، یہ حقیقت ہے کہ ہم دسوں کو ایک دوسرے سے بہت مدد ملی، ہم چونکہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اسلئے ہم سب ایک دوسرے کیلئے موجود ہوتے تھے، یہ مدد اور یہ معلوم ہونا کہ کوئی چھاتی کینسر کے مبتلا ہے لیکن وہ صحتیاب ہوگیا بہت اچھا ہوتا ہے، لنکن شائر کے علاقے کوننگسبی میں دکان کی مالک جس کے 4بچے اور اسکے بچوں کے 8بچے ہیں کو اپریل 2015میں سالانہ میمو گرام پر کینسر تشخیص کیا گیا تھا لیکن اس نے ریڈیوتھیراپی کرانے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ جانتی تھی کہ 2003میں کینسر تشخیص ہونے کے بعد ان کی ماں باربرا کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
تازہ ترین