• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں اٹلی سے آنے والے 25 فیصد تارکین وطن پناہ ملے گی

برلن (آئی این پی) جرمن حکومت سمندری راستوں سے اٹلی پہنچنے والے پچیس فیصد تارکین وطن کو اپنے ہاں سیاسی پناہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کا کہنا تھا کہ کسی بھی تارک وطن کو ڈوبنے نہیں دیا جائے گا۔ جرمن وزیر داخلہ کے مطابق اطالوی حکومت کیساتھ طے شدہ منصوبے میں تبدیلی نہ ہوئی تو ہر چوتھےتارک وطن کو جرمنی میں لایا جائے گا۔ ابھی تک بھی جن تارکین وچن کو ڈوبنے سے بچا کر اٹلی پہنچایا گیا ہے، ان میں سے ہر چوتھا تارک وطن جرمنی پہنچا ہے۔
تازہ ترین