• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی محمود ہسپتال کچلاک کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں،پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں مفتی محمود ہسپتال کچلاک کے غیر فعال ہونے اور سہولیات کے فقدان پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مفتی محمود ہسپتال کچلاک میں کثیر آبادی کے لیے واحد سرکاری ہسپتال ہے۔ جبکہ اکثر وبیشتر ٹریفک حادثات کی صورت میں زخمیوں اور مریضوں کو ہسپتال لایا جاتا ہے۔لیکن ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے، بروقت طبی امداد نہ ہونے کے باعث اکثر وبیشتر انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ مفتی محمود ہسپتال کو6جماعتی صوبائی حکومت بالخصوص محکمہ صحت کی جانب سے مکمل طور پر نظر اندازکیا گیا ہے۔ عدم توجہی اور غفلت کے باعث وہ وقت دور نہیں جب ہسپتال صرف خالی عمارت رہ جائیگی ۔ ہسپتال گوں نا گوں مسائل کا شکار ہے اور غیر فعال ہوتا جارہا ہے ۔ ہسپتال میں ادوئیات ودیگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ، ہسپتال کو اب تک مشینری نہیں دی گئی ، آپریشن تھیٹر تک کا سامان بھی موجود نہیں ہے جبکہ ECGمشین بھی موجود نہیں ہے۔ بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ اوپی ڈی ، آپریشن تھیٹر سمیت ہسپتال کے دیگر شعبوں کو جلد فعال کیا جائے جبکہ ہسپتال کو ٹریژری ہستپال کا درجہ دیا جائے۔سٹاف کی کمی دور کرنےسمیت جدید مشینری کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ 
تازہ ترین