• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں غیر متعلقہ شخص کی مداخلت کا نوٹس لیا جائے،وائے ڈی اے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر صحت کے نمائندوں کی سنڈیمن پراونشل و بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے شعبہ حادثات و دیگر انتظامی امور میں مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وائی ڈی اے کے صوبائی ترجمان کے ایک بیان میں کہا کہ ایک عرصے سے اپنے آپ کو صوبائی وزیر صحت کا نمائندہ متعارف کرانے والا غیر متعلقہ شخص صوبے کے دو بڑے ٹریشری کیئر ہسپتالوں کے شعبہ حادثات،ہسپتال رائونڈز اور دیگر انتظامی امور میں مداخلت کرتا آرہا ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان محکمہ صحت و صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مزکورہ شخص کی محکمہ صحت کی جانب سے حیثیت واضح کرتے ہوئے ہسپتالوں کے انتظامی امور بشمول شعبہ حادثات و دیگر وارڈز میں رائونڈز کرنے،شعبہ حادثات میں میڈیسن کمپنیوں کی پروموشنز اور دیگر انتظامی امور میں مداخلت کا فی الفور نوٹس لیا جائےاور متعلقہ شخص کے ہسپتال میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
تازہ ترین