• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر کالونی نمبر 3اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کی شکایات ختم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان تنویر اقبال پیر کالونی نمبر 3اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کی دیرینہ شکایات اور مسائل کا جائزہ لینے موقع پر پہنچ گئے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم اور ڈائریکٹر ورکس مشتاق احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی نے پیر کالونی نمبر 3 کی مختلف گلیوں، سگوں چوک، بلوچ چوک کا دورہ کرکے سیوریج مسائل کا معائنہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج ساؤتھ ڈویژن عارف عباس کو ٹیم اور مشینری سمیت موقع پر طلب کرلیا اور اپنی نگرانی میں جن گلیوں میں سیوریج کا پانی موجود تھا اس کو مشینری کے ذریعے نہ صرف ختم کروایا بلکہ صفائی کروا کر راستوں کو شہریوں کی آمد رفت کیلئے بھی کلیئر کروا دیا ۔
تازہ ترین