آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر14؍ صفرالمظفر 1441ھ 14؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نادہندہ کنکشن چلتاہواپایاگیاتو متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ، ایس ڈی او کیخلاف کارروائی ہوگی:چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکو محمد اقبال خان جوئیہ نے کہا ہے کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال سرکل کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر کسی نادہندہ صارف کو کنکشن موقع پر چلتاہواپایاگیاتو متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ اور ایس ڈی او کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، فیلڈ افسران اپنی کارکردگی بہتربنائیں، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی تیز کرکے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج یقینی بنایاجائے، انہوں نے ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ سب ڈویژنوں میں صارف دوست کلچر اپنایاجائے اور صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

ملتان سے مزید