• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوان عاشق حسین بخاری کی جعلی سند کیس سے بریت کیلئے درخواست دائر

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نےسابق ممبر قومی اسمبلی دیوان عاشق حسین بخاری کی جعلی سند کیخلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر استغاثہ کیس کی سماعت کی، عدالت میں ملزم دیوان عاشق بخاری نے مقدمہ سے بریت کی درخواست 265k ض۔ ف دائر کر دی عدالت نے بریت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل کیلئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق ایم این اے کے خلاف بی اے کی جعلی سند رکھنے پر کارروائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جو 2013 میں جلال پور پیر والا کے پرانے حلقہ 153سے منتخب ممبر قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
تازہ ترین