• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو کم قیمت پراپنا گھرمیسرہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے سے تیار شدہ گھروں سےعوام کو کم قیمت پراپنا گھر میسر ہوگا۔

  عمران خان نے اسلام آباد میں پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا


یہ بھی پڑھیے: پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اس منصوبے کے آغاز پر چین کے سفیر کا اشتراک کے لیے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بہت تیزی سے مکمل کیا جاتا ہے، اس طرح کے منصوبے انڈیا اور ترکی میں کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان بدل گئے!!

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں40 فیصد لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین