• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

Tecnoنے Airlink کو اپنا ڈسٹریبیوٹر مقرر کر لیا، سیل میں شاندار اضافے کی توقع

Tecno موبائل کمپنی نے اپنے اسمارٹ فونز کی ملک بھر میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی Airlinkسے معاہدہ کر لیا۔

پیر کے دن پریس کانفرنس میں اس اشتراک کا اعلان کیا گیا کہ ابAirlink بھیTecno موبائل فونز کی ڈسٹریبیوشن میں شامل ہوگی، یاد رہے ایئر لنک پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہے۔

اس اشتراک سے جہاں Tecno کو ملک بھر کی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوگی وہیں Airlink کی پورٹ فولیو میں ایک معروف کمپنی کا اضافہ ہوگا۔

اس کا سب سے بڑا فائدہ صارفین کو ہوگا جن کے لیےTecno کے اسمارٹ فون، جیسے کےSpark 4، مارکیٹ میں با آسانی دستیاب ہوں گے۔

Tecno چین کی شہرت یافتہ کمپنی ہے جو پاکستان میں اپنا مارکیٹ شیئر بڑھا رہی ہے، Airlink سے قبل دوسری کمپنیاں جیسے کہYellostone اور United Mobile بھی Tecno سے معاہدے کرچکے ہیں۔

ان معاہدوں سے Tecno کو پاکستان میں مستحکم ہونے اور مارکیٹ شیئر بڑھانے کا موقع ملے گا۔

پریس کانفرنس میں یہ بھی اعلان ہوا کہTecno کے موبائل فونSpark 4' کو بھی ایئر لنک مارکیٹ میں تقسیم کرے گی جس کو اگلے مہینے ملک میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے۔

Spark 4' ناصرف اپنی خوبصورت ڈیزائن اور رنگوں کی وجہ سے صارفین کو متوجہ کرے گا بلکہ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری، 2.0 گیگاہٹز کے کوارڈ کور پروسیسر، تھری ڈی یونی باڈی اور اینڈرائیڈ 9.0 کا آپریٹنگ سسٹم بھی اس کی پذیرائی کا سبب بنیں گے۔

یہ اسمارٹ فون جہاں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی روم آفر کررہا ہے وہی اس کا منفرد تین ریئر کیمرہ ( اور13 میگا پکسل + 2 میگا پکسل + وی جی اے)، 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 6.5  انچ کا ڈسپلے مارکیٹ میںTecno کے موبائل کی مانگ میں اضافے کا سبب ہوگا، اسی لیے حالیہ معاہدہ موبائل کے لانچ سے قبل ہی کردیا گیا۔

تازہ ترین