• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان کشمیریوں کے ساتھ تھا، ہیں اور رہیں گا‘

پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے،علی امین


وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کا ہر وہ حل منظور ہے جو کشمیرکے عوام چاہتے ہیں ۔

نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس برائے کشمیر سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ،ہماری فوج اور قوم تیار ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیریں رحمٰن نے بھی خطاب کیا


تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیریں رحمٰن نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ان مشکل اور کٹھن حالات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پارلیمان سے کشمیر ایشو پر دنیا بھر کےلیے انتہائی موثر پیغام جانا چاہیے۔

شیریں رحمٰن نے یہ بھی کہاکہ مقبوضہ وادی میں سخت ترین حالات میں لوگ  زندگی گزار رہے عوام کو یہاں کی پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کے لیے یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہر حالت میں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس برائے کشمیر سے وزیراعلیٰ سندھ نے بھی خطاب کیا


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین بھی مانتے ہیں کہ بلیک آوٹ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس ہیں کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے 2ہزار سے زائد افراد کو غیر قانونی طور پر گرفتار کررکھا ہے ۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہاکہ غیر قانونی طور پر گرفتار کشمیریوں میں سیاستدان ،اساتذہ ، طلبہ،خواتین اور بچے شامل ہیں۔

تازہ ترین