• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزراء عام آدمی کو ریلیف دیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء عوام کے بارے میں سوچیں اور عام آدمی کو ریلیف دیں تاکہ لوگوں کی زندگی میں آسانی آئے۔ پٹواریوں کے خلاف دوبارہ شکایات آنا شروع ہوگئی ہیں، پٹواریوں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے۔

وہ گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان، صوبائی وزراء اور چیف سیکریٹری بھی اجلاس میں موجود تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعظم نے مختلف محکموں کے حوالے سے سوالات پوچھے جب کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی حکومت کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ہے لیکن اس مشکل وقت میں بھی ہم نے اپنے روپیہ کو استحکام دے دیا ہے، جس کی وجہ سے ملک کے اندر سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کے خلاف دوبارہ شکایات آنا شروع ہوگئی ہیں، اس لیے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹواری نظام میں مزید شفافیت لائی جائے او پٹواریوں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ خوراک میں کی جانے والی ملاوٹ کے خلاف صوبائی حکومت کریک ڈاؤن کرے۔

وزیراعظم نے وزراء سے کہا کہ ان کو کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ وزیراعلیٰ کو یا مجھے بتائیں کیونکہ عوام نے ہمیں دوسری مرتبہ صوبے میں حکومت دی ہے۔

تازہ ترین