• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا افغان صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم نےافغانستان میں گزشتہ روز ہوئے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور حملے میں افغان صدر کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کیا۔

عمران خان نے اشرف غنی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں استحکام کا خواہاں ہے اور افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب خود کش دھماکے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے تھے، صدر اشرف غنی دھماکے میں محفوظ رہے۔

تازہ ترین