• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا سری لنکا کیخلاف ٹی 20 میچ دیکھیں گے

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کی سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے حکام ، سری لنکا کرکٹ کے حکام کو میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ لاہور میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ارل ایڈنگز سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھیں گےجس کی انہوں نےتصدیق کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر، چیف ایگزیکٹیو مانو سواہنی اور نائب چیئرمین عمران خواجہ کو بھی مدعو کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین ارل ایڈنگزپانچ اکتوبر کو پہلا پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کرکٹ سری لنکا کے حکام اور وزیر کھیل کو بھی پاکستان آکر میچ دیکھنے کے لئے مدعو کیا ہے۔ پی سی بی پر امید ہے کہ آئی سی سی اور سری لنکا کے حکام کے آنے سے انہیں پاکستان کی سیکیورٹی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

تازہ ترین