• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد اور محمد حسنین لاہور پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر محمد حسنین لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ دونوں جمعرات سے با ضابطہ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔ سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق قائد اعظم ٹرافی میں اگلے میچ میں سندھ کی قیادت کریں گے۔ بدھ سے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ آپشنل ٹریننگ میں 18کھلاڑی شریک ہوئے۔ کیمپ کی نگرانی مصباح الحق کررہے ہیں ان کی مدد کے لئے شاہد اسلم اور دیگر کوچز موجود تھے۔ کھلاڑیوں کی اسکلز کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔
تازہ ترین