• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر فرمس کو سروس اور بلنگ پر شکایات کے ازالہ کی ہدایت

لندن ( پی اے ) چار واٹر فرمس سے کہا گیا ہے کہ وہ سروس اور بلنگ پر بڑھتی ہوئی شکایات کا ازالہ کریں۔ ٹیمس واٹر ، نارتھمبرین واٹر ، ایسکس اینڈ سفولک واٹر اور ہیفرین ڈائفرڈے جہاں شکایات میں 150 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، ان سے کہا گیا تھا کہ وہ ایکشن پلانز اور تفصیلات لازمی طور پر جمع کرائیں جس پر پہلے ہی عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے سب سے بڑے سپلائیرٹیمس واٹر کو ملنے والی تحریری شکایات میں 24 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔ کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے ایک ادارےواٹر یوکے نے کہا ہے کہ اب شکایات کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ کنزیومر کونسل فار واٹر( سی سی واٹر) نے فرمس کو نشا نہ بناتے ہوئے کہا کہ صارفین کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اس معاملہ پر اپنا وقت برباد کریں۔ٹیمس واٹر پر 10 فیصد مزید صارفین اپنے مسائل کے حل کیلئے شکایات پر مجبور ہوئے۔ فرم نے کہا ہے کہ ایک نیا بلنگ سسٹم متعارف کرائے جانے کے نتیجے میں نارتھمبرین واٹر اور ایسیکس اینڈ سفولک واٹر کو ملنے والی تحریری شکایات کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔
تازہ ترین