• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں قبل از وقت الیکشن کرانے کا اعلان

روم (این این آئی)اٹلی کے نگران وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے نومبر میں قبل از وقت الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس یورپی ملک میں گزشتہ چار برسوں کے دوران چوتھی مرتبہ الیکشن کرائے جا رہے ہیں۔ سانچیز نے کہا کہ گزشتہ الیکشن کے بعد کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی، جس کی وجہ سے دس نومبر کو دوبارہ انتخابی عمل منعقد کیا جائے گا۔ سانچیز گزشتہ برس جون سے نگران وزیر اعظم کا منصب سنبھالے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین