• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں سکھ برادری مودی کیخلاف احتجاج کرے گی

ہوسٹن(این این آئی) انتہا پسند مودی کو کرارا جواب دینے کے لیے امریکہ میں سکھ برداری کی تیاریاںمکمل ہوگئی ہیں۔ ٹیکساس سے ہوسٹن کے لیے سکھوں کے قافلے چل پڑے۔ بڑی بڑی گاڑیوں اور ٹرکس پر جہاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے وہیں خالصتان تحریک کے پوسٹرز بھی آویزاں کردئیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو مودی ہوسٹن میں راگ الاپنے جا رہے ہیں۔ انسانیت کے قاتل بے رحم بھارتی وزیراعظم کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے امریکہ بھر کی سکھ برداری اور کشمیریوں نے منہ توڑ جواب دینے کا ارادہ کرلیا ہے۔ ٹیکساس ہو یا پھر نیویارک ہر شہر سے مختلف قافلے رواں دواں ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں سکھ اور کشمیری اس مقام کے باہر مظاہرہ کریں گے جہاں مودی تقریر کر رہے ہوں گے۔ سکھ برداری نے ٹرکس پر مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر ڈھائے گئے ظلم و ستم کو نمایاں کیا ہے وہیں خالصتان کے مطالبے بھی درج ہیں۔
تازہ ترین