• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
واشنگٹن (آئی این پی / شِنہوا) امریکہ کے سابق نائب صدر جوئے بائیڈن2020میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں، حالیہ نئے سروے میں وہ سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسری پوزیشن سنٹرل الزبتھ وارن کی ہے، این پی سی نیوز کے مطابق وال سٹریٹ جنرل کے جاری کردہ تازہ ترین کے مطابق جوئے بائیڈن کو 31فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ وارن کو 25فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔ برنی سینڈلز 14فیصد کے ساتھ تیسرے اور پیٹی بوٹے 7فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، کمالا حارث کو5فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔ سروے 13سے16ستمبر تک کیا گیا جس میں4.36فیصد کمی بیشی کا امکان ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین