• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار مسعود کشمیری عوام کے مسیحا ہیں، رہنما اے جے کے ن لیگ

والسال (پ ر)آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما قانون دان راجہ اسرار علی، شوکت علی، انجینئر راجہ بلال علی، راجہ تیمور علی شوکت، راجہ مروت علی، راجہ وینس اختر علی خان ایڈووکیٹ نے صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کے دورہ یورپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صدر آزاد کشمیر کشمیری عوام کے مسیحا ہیں۔ اقوام عالم حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ پورا کرنے میں کشمیری عوام کی مدد کرے۔ رہنمائوں نے صدر آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ ضلع میرپور کے متاثرین منگلا ڈیم رٹھوعہ (محمدعلی) چک ہریام برج پر ڈھائی سال سے کام بند پڑا ہے جو ضلع میرپور کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے، واپڈا حکام حکومت آزاد کشمیر کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی، اربوں روپے ڈوب گئے ہیں، حکومت اس کا نوٹس لے، رہنمائوں نے کام جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین