• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالغان میں ذیابطیس کے ابتدائی اشار ے8سال کی عمر میں مل جاتے ہیں

لندن (پی اے) سائنس دانوں نے بالغان کی ٹائپ ٹو ذیابطیس کے ابتدائی اشارے مرض کی تشخیص سے بھی قبل دریافت کر لئے ہیں جب مریض کی عمربچپن میں 8 سال ہوتی ہے۔ برسٹل یونیورسٹی کے تحقیقی ماہرین نے ان جنیاتی معلومات کا تجزیہ کیا تھا جو ٹائپ 2 ذیابطیس میں مبتلا ہونے کے خدشات میں اضافہ کر دیتی ہیں۔ ان ماہرین نے برطانیہ میں ہزاروں بچوں میں میٹابولزم کا جائزہ لیا تھا۔ وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ کم عمر افراد میں ہائی ڈینسیٹی پروٹین ( ایچ ڈی ایل ) کولیسٹرول ، امینو ایسڈز کی اونچی سطح اور خون میں ایک دائمی سوزش کی خصلت ٹائپ ٹو ذیابطیس میں مبتلا ہونے کا سبب بن جاتی ہے۔ بعض ایچ ڈی ایل لپڈز اس مرض کے شبہ کا ابتدائی اشارہ ہوتے ہیں۔ تحقیقی ماہرین کو امید ہے کہ کم عمر افراد میں اس مرض کےآغاز کو روکنے کے لئے میٹابولک خصوصیات کو ہدف بنایا جا سکے گا۔ برسٹل یونیورسٹی میں ایم آر سی انٹرگریٹیو اپیڈیمولوجی یونٹ کی ڈاکٹر جوشوا بیل نے کہا ہے کہ اس تحقیق کی خاص بات یہ ہے کہ اب ہم بالغوں میں ہونے والی ذیابطیس کی علامات کم عمری میں دیکھ سکیں گے جو کہ عمومی تشخیص سے تقریباً 50 سال قبل ہے۔ محترمہ بیل کا مزیدکہنا تھا کہ اگر ہم ذیابطیس کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ کس طرح شروع ہوتی ہے۔
تازہ ترین