لاہور(جنگ نیوز)عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی پر دسمبر میں 3میگا پروگرام پر قرضہ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی آئندہ قرض نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے‘ اس حوالے سے وفاق کو ایک مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے جس میں پنجاب کے 3 اہم منصوبوں کے لئے قرضہ منسوخ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
مراسلے میں وفاقی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں کروڑوں روپے مالیت کے منصوبوں پر مزید قرض دینے کا معاہدہ منسوخ کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ پنجاب حکومت نے پروجیکٹس میں عالمی بینک کو مایوس کیا، پنجاب حکومت کو متعدد بار کارگردگی بہتر کرنے کے لیے کہا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔