• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجنٹ مافیا کے خاتمے کے لئے ویجیلنس ٹیم تشکیل دی ہے، مسعود اختر خان

کراچی (خالد محبوب /اسٹاف رپورٹر) ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں ایجنٹ مافیا اور رشوت خوری پر قابو پایا ہے، اور یہی میری ترجیح ہے ۔یہ بات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن مسعود اختر خاں نے جنگ سے خصوصی گفتگومیں کہی ،انھوں نے کہا کہ دفترکے مرکزی دروازے اورپوسٹ آفس والی سڑک پر پارکنگ بھی ختم کرادی ہے اور ایجنٹ مافیا کے خاتمے کے لئے ویجیلنس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے ،جبکہ معلومات اور شکایت کا ونٹر،میڈیکل اور ڈیٹا انٹری ہال میں عوم کو سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

تازہ ترین